کھلاڑیوں کے ہوٹل تک محدود رہنے کی وجہ سے سری لنکا نے ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کیا

تما م کھلاڑی سیکیورٹی انتظامات سے مکمل طور پر مطمئن تھے مگر 15 روز کے ٹور میں یہ ممکن نہیں تھا کہ سٹیڈیم سے ہوٹل اور ہوٹل سے صرف سٹیڈیم جائیں

جمعہ 23 اگست 2019 21:15

کھلاڑیوں کے ہوٹل تک محدود رہنے کی وجہ سے سری لنکا نے ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کیا
کولمبو، لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2019ء) سری لنکا کے پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے سے انکار کی وجہ سامنے آگئی ۔تفصیلات کے مطابق مارچ 2009میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں حملہ ہوا تھا جس نے پاکستان کو انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے نوگو ایریا بنا دیا،گوکہ سابقہ پی سی بی انتظامیہ کی کوششوں سے ملکی میدان آباد ہوئے مگر اس دوران صرف محدود اوورز کے میچز ہی ہو سکے تھے، اب بورڈ حکام ملک میں ٹیسٹ کرکٹ بھی واپس لانا چاہتے ہیں،اس حوالے سے سری لنکا کو ہی رواں برس دورے پر قائل کرنے کی کوشش ہو رہی تھی۔

آئی لینڈرز کا ٹور ممکنہ طور پر2 حصوں میں تقسیم ہو گا، ستمبر اور اکتوبر میں 2 ٹیسٹ اور پھر دسمبر میں 3 ٹی ٹونٹی اور اتنے ہی ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے، بورڈ نے کئی ماہ قبل سری لنکن بورڈ کو دعوت دی تھی کہ وہ کراچی اور لاہور میں ٹیسٹ میچز کھیلنے کیلئے ٹیم کو بھیجے مگرسری لنکن کرکٹ بورڈ نے سکیوٹی ٹیم کی مثبت رپورٹ ملنے کے باوجود پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے سے انکارکردیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گوکہ بظاہر سری لنکا پاکستان میں سکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہے مگر اسے کھلاڑیوں کے ہوٹل تک محدود رہنے پر اعتراض تھا، حکام کا خیال ہے کہ ٹیسٹ میچز 10روز تک ہوں گے اور درمیان میں 3دن کا وقفہ بھی ضروری ہے، کم از کم یہ ٹور 15روز کا ہوگا۔اس دوران کھلاڑیوں کیلیے یہ ممکن نہیں کہ وہ سٹیڈیم جائیں اور پھر ہوٹل میں رہیں ، پاکستان میں ابھی حالات ایسے بھی نہیں کہ وہ یو اے ای کی طرح آزادانہ گھومتے رہیں،لنکن بورڈ نے پی سی بی کو تین ون ڈ ے میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آنے کی تجویز دی ہے۔
وقت اشاعت : 23/08/2019 - 21:15:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :