انٹرنیشنل فیڈریشن نے بھارتی دبائو پر ہتھیار ڈال دیئے

پاکستان سے ڈیوس کپ ٹینس ٹائی نومبر تک ملتوی، حتمی تاریخوں کا 9 ستمبر تک اعلان

جمعہ 23 اگست 2019 22:44

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2019ء) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف)نے بھارتی دبائوپرہتھیار ڈال دیئے اور پاکستان سے ڈیوس کپ ٹائی نومبر تک ملتوی ہوگئی۔پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی 14 اور 15 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونا تھی، تاہم دونوں ممالک کے درمیان کشمیر کے ایشو پر سیاسی کشیدگی بڑھنے کی وجہ سے بھارت نے آئی ٹی ایف سے ٹائی کو ملتوی یا نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کی درخواست کردی جس پر گزشتہ روز ڈیوس کپ کمیٹی کی میٹنگ ہوئی اور ٹائی کو نومبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

آئی ٹی ایف نے اعلامیہ میں کہاکہ سکیورٹی ماہرین کی جانب سے پاکستان میں موجودہ صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لینے کے بعد ٹائی کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی کہ صورتحال غیرمعمولی اور کھلاڑیوں کی سلامتی اولین ترجیح ہونی چاہیے، ٹائی نومبر میں ہوگی جبکہ حتمی تاریخوں کا اعلان 9 ستمبر تک کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آئی ٹی ایف بدستور پاکستان میں صورتحال کا جائزہ لیتی رہے گی،ہ ڈیوس کپ کمیٹی بھی ٹائی سے متعلق حتمی فیصلے سے قبل سکیورٹی صورتحال کا دوبارہ معائنہ کرے گی۔ادھر انڈین فیڈریشن کے سیکریٹری ہیرونموئے چیٹرجی نے کہاکہ ہم اس فیصلے سے خوش اور امید ہے کہ 2 ماہ میں صورتحال بہتر ہو جائے گی
وقت اشاعت : 23/08/2019 - 22:44:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :