آل پنجاب شطرنج ٹورنامنٹ کل کھیلا جائیگا

ہفتہ 24 اگست 2019 14:26

آل پنجاب شطرنج ٹورنامنٹ کل کھیلا جائیگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) آل پنجاب شطرنج ٹورنامنٹ کل جمعہ کو حافظ آباد میں کھیلا جائے گا،پنجاب چیس فیڈریشن کے جوائنٹ سیکرٹری محمد شفیق کے مطابق ٹورنامنٹ کی تیاری زور و شور پر ہیں اور ٹورنامنٹ میں پنجاب بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی ایک ہزار روپے انٹری فیس مقرر کی گئی ہے اور ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑی کو بارہ ہزار روپے، دوسرے نمبر پر پانچ ہزار روپے، تیسرے پر تین ہزار روپے جبکہ چوتھی پوزیشن پر آنے والے کھلاڑی کو ایک ہزار روپے کا نقد انعام دیا جائے گا، یہ ٹورنامنٹ حافظ آباد چیس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور پنجاب چیس ایسوسی ایشن کے تعاون سے کھیلاجا رہا ہے۔
وقت اشاعت : 24/08/2019 - 14:26:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :