اظہر علی نے بھی پری کنڈیشننگ کیمپ جوائن کرلیا،حسن علی شادی کی تعطیلات کے بعد کل دبئی سے لاہور پہنچیں گے

ہفتہ اگست 15:48

اظہر علی نے بھی پری کنڈیشننگ کیمپ جوائن کرلیا،حسن علی شادی کی تعطیلات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے بھی پری کنڈیشننگ کیمپ جوائن کرلیا، فاسٹ بولر محمد عبا س بھی جلد رپورٹ کردیں گے۔ دونوں کرکٹرز کائونٹی سیزن چھوڑنے کے بعدپاکستان پہنچے ہیں ۔

(جاری ہے)

شادی کی تعطیلات کے بعد فاسٹ بالر حسن علی کل پیر کے روز دبئی سے لاہور پہنچ کر رپورٹ کردیں گے۔ کیمپ کمانڈنٹ مصباح الحق کی نگرانی میں پہلے مرحلے میں فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے پول اور جم ورک پر فوکس کیاگیاہے،دوسرے مرحلے میں بیٹنگ،بالنگ اور فیلڈنگ میں بہتری لانے کی کوشش کی جائے گی۔پری کنڈیشننگ کیمپ 7ستمبر تک جاری رہے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 24/08/2019 - 15:48:11

Your Thoughts and Comments