پاکستانی آل راﺅنڈر عماد وسیم کا نکا ح ہوگیا
نکاح کی تقریب فیصل مسجد، اسلام آبادمیں منعقد کی گئی
ذیشان مہتاب ہفتہ 24 اگست 2019 15:39
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24اگست 2019ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر عماد وسیم کے نکاح کی تقریب فیصل مسجد ،اسلام آباد میں سر انجام دے دی گئی،تقریب میں عماد اور ثانیہ کے اہل خانہ نے شرکت کی ۔آل راﺅنڈر نے نکاح کے موقع پر سفید کرتا اورکالی ویسٹ کوٹ پہنی ہوئی تھی۔
ان کی شادی کی تقریب 26 اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ آل راﺅنڈر اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے شادی کی تیاریاں جاری ہیں۔شادی میں شرکت کیلئے وزیر اعظم عمران خان، نعیم الحق، سینیٹر فیصل جاوید کو بھی خصوصی دعوت نامے دیے گئے ہیں۔
کرکٹر کی شادی کی تقریب 26 اگست کو اسلام آباد میں ہوگی جس میں شرکت کیلئے وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اہم شخصیات کو دعوت نامے بھجوادیے گئے ہیں۔کرکٹر حسن علی کے بعد عماد وسیم بھی زندگی کی نئی اننگز کھیلنے کیلئے تیار ہیں، قومی آل راونڈر عماد وسیم زندگی کی نئی اننگز کھیلنے کیلئے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ عماد وسیم کی دلہن کی تصویر بھی منظر عام پر آچکی ہے۔ عماد وسیم برطانوی نژاد پاکستانی ثانیہ اشفاق کو اپنی دلہن بنائیں گے جن سے لندن میں پہلی بار ان کی ملاقات ہوئی تھی۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 24/08/2019 - 15:39:14
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم کے معاملے پر خود سے منسوب سخت بیان کی تردید کردی
-
گیل مونفلس میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئے
-
انگلش پریمیئر لیگ ، بورن مائوتھ،کرسٹل پیلس،ایورٹن اور مانچسٹریونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے
-
کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور پنجاب کنگز کی ٹیموں کے مابین انڈین پریمیئر لیگ کاواحد میچ کل کھیلا جائے گا
-
چوتھے ٹی ٹونٹی میں رنز کے انبار لگنے کا امکان
-
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں کل بروزجمعہ کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا