پاکستانی کیوئسٹ محمد عمر خان نے ورلڈ انڈر 16 سنوکر چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

ہفتہ 24 اگست 2019 16:26

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) پاکستانی کیوئسٹ محمد عمر خان نے آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 16 سنوکر چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ عمر خان کو میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں حریف ہنگرین کیوئسٹ بولکسو ریویز کے ہاتھوں 4-1 فریمز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو روس میں جاری میگا چیمپئن شپ میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں ہنگرین کیوئسٹ بولکسو نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی کیوئسٹ محمد عمر خان کو 4-1 فریمز سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، اسطرح عمر خان کانسی کے تمغے کے حقدار ٹھہرے۔ واضح رہے کہ ایونٹ میں شریک دوسرے پاکستانی کیوئسٹ محمد حمزہ الیاس کو پری کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
وقت اشاعت : 24/08/2019 - 16:26:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :