امپائرز اور میچ ریفریز کے لیے پی سی بی سالانہ ورکشاپ کا آغاز 25 اگست سے ہوگا

امپائرز ورکشاپ 25 سے 27 اگست تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری رہے گی

ہفتہ اگست 17:07

امپائرز اور میچ ریفریز کے لیے پی سی بی سالانہ ورکشاپ کا آغاز 25 اگست ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) امپائرز اور میچ ریفریز کے لیے پی سی بی سالانہ ورکشاپ کا آغاز 25 اگست سے ہوگا،امپائرز ورکشاپ 25 سے 27 اگست تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری رہے گی۔ جاری بیان کے مطابق 29 سے 31 اگست تک امپائرز ورکشاپ راولپنڈی میں ہوگی،3 سے 5 ستمبر تک امپائرز ورکشاپ کا انعقاد نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا،میچ ریفریز کے لیے ورکشاپ 6 سے 8 ستمبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگی۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق امپائرز ورکشاپس آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے ایمپائرز احسن رضا اور آصف یعقوب کے زیر اہتمام ہوں گی،میچ ریفریز ورکشاپ کا انتظام احسن رضا اور آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے میچ ریفری محمد انیس کریں گے،پی سی بی کے منیجر امپائرز اینڈ ریفریز بلال قریشی ورکشاپس کی نگرانی کریں گی،ورکشاپس کے انعقاد کا مقصد ملک بھر کے میچ آفیشلز کو جدید قوانین سے آگاہی دینا ہے،ورکشاپس میں میچ آفیشلز کو پلیئنگ کنڈیشنز، کوڈ آف کنڈکٹ اور لباس کے قوانین سے روشناس کروایا جائے گا۔ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ پی سی بی ہارون رشید کے مطابق پی سی بی کے پاس بہترین میچ آفیشلز ہیں،آئندہ ڈومیسٹک سیزن کے آغاز سے قبل ورکشاپس امپائرز اور ریفریز کے لیے سودمند ثابت ہوں گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 24/08/2019 - 17:07:57

Your Thoughts and Comments