آخری ٹیسٹ، سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 244 رنز پر آئوٹ، دھنن جایا نے سنچری بنا کر ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا،

سائوتھی کی 4 اور بولٹ کی 3 وکٹیں، جواب میں نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 196 رنز بنا لئے، لیتھم کی ناقابل شکست سنچری

ہفتہ 24 اگست 2019 18:11

آخری ٹیسٹ، سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 244 رنز پر آئوٹ، دھنن جایا نے سنچری بنا کر ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا،
کولمبو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سری لنکن ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 244 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، دھنن جایا ڈی سلوا نے مشکل وقت میں انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 109 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا، سائوتھی نے 4 اور بولٹ نے 3 وکٹیں لیں۔

جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 196 رنز بنا لئے تھے، ٹام لیتھم 111 اور بی جے واٹلنگ 25 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ ہفتہ کو کولمبو میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز سری لنکن ٹیم نے 144 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر پہلی نا مکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو میزبان ٹیم مجموعی سکور میں 100 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد 244 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، دھنن جایا ڈی سلوا نے مشکل وقت میں ڈٹ کر کیویز بائولرز کا مقابلہ کیا اور سنچری بنا کر ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا، دھنن جایا 109 رنز بنا کر نمایاں رہے، دلروون پریرا 13، سرنگا لکمل 10 اور ایمبل ڈینیا بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے، لاہیرو کمارا 5 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، ٹم سائوتھی نے 4، ٹرینٹ بولٹ نے 3 کولن ڈی گرینڈ ہوم، سومر ویلی اور اعجاز پٹیل نے ایک، ایک وکٹ لی۔

(جاری ہے)

جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 196 رنز بنا لئے تھے اور اسے آئی لینڈرز کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 48 رنز درکار ہیں، ٹام لیتھم 111 اور واٹلنگ 25 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ جیت راول صفر، کپتان کین ولیمسن 20، روز ٹیلر 23، ہنری نیکولز 15
وقت اشاعت : 24/08/2019 - 18:11:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :