باکسر عامر خان کا مقبوضہ کشمیر اور سرحد پر جاری بھارت کی اشتعال انگیزی کو عالمی سطح پر سامنے لانے کے لیے لائن آف کنٹرول کا دورہ کرنے کا اعلان

میں کشمیر کی خطرناک صورتحال کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق وہاں امن کے قیام کے لیے آواز اٹھاؤں گا،باکسر کا آئی ایس پی آر سے بھی اظہار تشکر

ہفتہ 24 اگست 2019 23:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2019ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے مقبوضہ کشمیر اور سرحد پر جاری بھارت کی اشتعال انگیزی کو عالمی سطح پر سامنے لانے کے لیے لائن آف کنٹرول کا دورہ کرنے کا اعلان کردیا۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کیے جانے کے بعد وہاں اضافی بھارتی سیکیورٹی فورسز کو تعینات کردیا گیا تھا اور مسلسل 17دن سے گرفیو کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستان کی سرحد پر لائن آف کنٹرول کا دورہ کرنے کا اعلان کردیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ انسانیت کی خاطر آئندہ ماہ پاکستان کی لائن آف کنٹرول کا دورہ کریں گے تاکہ امن کے قیام کے لیے اپنی آواز بلند کرسکوں کیونکہ لائن آف کنٹرول پر معصوم لوگ متاثر ہورہے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں کشمیر کی خطرناک صورتحال کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق وہاں امن کے قیام کے لیے آواز اٹھاؤں گا۔
وقت اشاعت : 24/08/2019 - 23:12:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :