یوم دفاع ٹی20 کرکٹ کپ6 ستمبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

گرائونڈ کے چیئرمین ہارون بٹ،ٹیکنکل کمیٹی کے چیئرمین سعداللہ اور استقبالیہ کمیٹی کے چیئرمین محمد احسان ہونگے

اتوار 25 اگست 2019 15:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2019ء) یوم دفاع ٹی20 کرکٹ کپ6 ستمبر سے الیون سٹار کرکٹ گرائونڈاسلام آباد میں شروع ہوگا، ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر معید شیخ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی ، ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ ناک آئوٹ اور دوسرا مرحلہ لیگ سسٹم پر پی سی بی کرکٹ قوانین کے مطابق کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کی انٹرفیس 15 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 50 ہزار روپے اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 25 ہزار روپے کیش انعام دیا جائے گا،ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیمیں اپنے، اپنے ناموں کا اندراج 29 اگست سے قبل انٹرفیس کے ساتھ کرواسکتی ہیں،30 اگست کو ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلا ن کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں مختلف کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ، گرائونڈ کے چیئرمین ہارون بٹ،ٹیکنکل کمیٹی کے چیئرمین سعداللہ اور استقبالیہ کمیٹی کے چیئرمین محمد احسان ہونگے۔

وقت اشاعت : 25/08/2019 - 15:05:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :