یورو ٹی ٹونٹی سلام کرکٹ ٹورنامنٹ 30 اگست سے شروع ہوگا، تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں

اتوار 25 اگست 2019 15:05

ایمسٹرڈیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2019ء) یورو ٹی ٹونٹی سلام کرکٹ ٹورنامنٹ 30 اگست سے 22 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فخر زمان، سرفراز احمد، محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی بھی فہرست میں شامل تھے، تمام چھ فرنچائزز کم سے کم 5 اور زیادہ سے زیادہ 7 غیرملکی کھلاڑیوں کا چنائو کرنے کی اہل تھیں، تمام آئیکون کھلاڑی 1 لاکھ 35 ہزار اور ہر مارکیو کھلاڑی 1 لاکھ 15 ہزار ڈالرز حاصل کریگا، ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت کل 33 میچز کھیلے جائینگے۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی جن میں ایمسٹرڈیم نائٹس، بلفاسٹ ٹائٹنز، ڈبلن چیفس، ایڈن برگ راکس، گلاسگو جینٹس اور روٹرڈیم رہینوس شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کی میزبان آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ اور ہالینڈ کرینگے۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 21 ستمبر کو کھیلے جائینگے جبکہ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان ایونٹ کا فائنل میچ 22 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 25/08/2019 - 15:05:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :