ویسٹ انڈین کرکٹر میگل کمنز 45 گیندیں کھیل کر بھی رنز کا کھاتہ کھولنے میں ناکام

اتوار 25 اگست 2019 15:35

جمیکا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2019ء) ویسٹ انڈین کرکٹر میگل کمنز بھارت کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 45 گیندیں کھیلنے کے باوجود رنز کا کھاتہ نہ کھول سکے۔

(جاری ہے)

اسطرح وہ ملک کی طرف سے نئے منفی ریکارڈ کے مالک بن گئے ہیںِ۔ اس سے قبل یہ منفی ریکارڈ سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کیتھ آرتھرٹن کے پاس تھا جو 2002ء میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 40 گیندیں کھیلنے کے باوجود صفر پر آئوٹ ہوئے تھے۔
وقت اشاعت : 25/08/2019 - 15:35:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :