کرکٹ آسٹریلیا کا دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ویمن سکواڈ کا اعلان، ہیتھرگراہم اور ایرن برنز پہلی مرتبہ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب

اتوار 25 اگست 2019 16:50

میلبورن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2019ء) کرکٹ آسٹریلیا نے آئندہ ماہ شیڈول دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ویمن ٹیم کا اعلان کر دیا، آل رائونڈرز ہیتھرگراہم اور ایرن برنز کو ڈومیسٹک کرکٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پہلی مرتبہ سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ہیتھر نے گزشتہ سیزن میں ڈومیسٹک پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی ویمن ٹیم دورے کے دورزن میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان میگ لیننگ، نائب کپتان ریکل ہائنز، ایرن برنز، نیکولا کیری، ایشلگ گارڈنر، ہیتھرگراہم، الیسا ہیلی، جیس جوناسین، ڈیلیسا کیمنس، بیتھ مونی، ایلیز پری، میگن شوٹ، ٹیلا ولائیمنک اور گیورگیا وارہم پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 25/08/2019 - 16:50:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :