اٹالین سیری اے فٹ بال لیگ، یووینٹس کا پارما کو ہرا کر نئے سیزن کا فاتحانہ آغاز

اتوار 25 اگست 2019 16:50

روم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2019ء)اٹالین سیری اے فٹ بال لیگ میں یووینٹس کلب نے پارما کلب کو ہرا کر نئے سیزن کا فاتحانہ انداز سے آغاز کیا ہے۔

(جاری ہے)

اٹالین سیری اے فٹ بال لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں یووینٹس کلب نے پارما کلب کو زبردست مقابلے کے بعد 1-0 گول سے زیر کر کے کامیابی حاصل کی، پہلے ہاف کی21ویں منٹ میں شیلانی نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی اور ان کا یہی گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔ نیپولی کلب نے فیورینٹینا کو ہرا کر فتح اپنے نام کی۔
وقت اشاعت : 25/08/2019 - 16:50:14