میک کولم کا ریکارڈ پاش پاش، واٹلنگ ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے کیوی وکٹ کیپر بن گئے

اتوار 25 اگست 2019 17:55

کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2019ء) بی جے واٹلنگ ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے کیوی وکٹ کیپر بن گئے، انہوں نے سری لنکا کے خلاف جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 81 رنز کی اننگز کھیل کر سابق ہم وطن وکٹ کیپر بلے باز برینڈن میک کولم کا ریکارڈ توڑ کر نیا ملکی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

(جاری ہے)

میک کولم نے بطور وکٹ کیپر 52 میچز میں 2803 رنز بنا رکھے تھے جبکہ واٹلنگ نے 2863 رنز بنا لئے ہیں۔
وقت اشاعت : 25/08/2019 - 17:55:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :