سٹوکس اور لیچ نے ہدف کے کامیاب تعاقب میں دسویں وکٹ میں دوسری بڑی شراکت بنانے کا اعزاز

اتوار اگست 20:55

لیڈز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2019ء) انگلش کرکٹرز بین سٹوکس اور جیک لیچ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں میچ میں ہدف کے کامیاب تعاقب میں دسویں وکٹ میں دوسری بڑی شراکت بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ایشز ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں دسویں وکٹ میں 76 رنز جوڑ کر یہ کارنامہ انجام دیا۔

(جاری ہے)

اس دوران سٹوکس نے 74 اور لیچ نے 1 رن بنایا جبکہ ایک ایکسٹرا رن تھا۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ہدف کے کامیاب تعاقب میں آخری وکٹ میں بڑی شراکت داری قائم کرنے کا اعزاز سری لنکن بلے بازوں وشوا فرننڈو اور کوسل پریرا کو حاصل ہے جنہوں نے رواں سال جنوبی افریقہ کے خلاف ڈربن ٹیسٹ میچ میں دسویں وکٹ میں 78 رنز بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 25/08/2019 - 20:55:13

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments