پاکستان سکوائش فیڈریشن کا رواں سال کے آخر میں پشاور میں ورلڈ جونیئر یا ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ منعقد کرانے پر غور

پیر 26 اگست 2019 13:10

پاکستان سکوائش فیڈریشن کا رواں سال کے آخر میں پشاور میں ورلڈ جونیئر یا ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ منعقد کرانے پر غور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2019ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر اور سابق عالمی چیمپئن قمر زمان نے کہا ہے کہ رواں سال کے آخر میں پشاور میں ورلڈ جونیئر یا ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ منعقد کرانے پر غور کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے ورلڈ سکواش فیڈریشن کو جلد مراسلہ بھجوائیں گے۔ پیر کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیڈریشن سکواش کے فروغ اور بہتری کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور اسلام آباد سمیت لاہور اور کراچی میں عالمی مقابلے بحال ہو چکے ہیں تاہم پشاور میں بین الاقوامی مقابلے کرانے کیلئے بھرپور کوشش جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آخر میں پشاور میں ورلڈ جونیئر یا ایشین جونیئر سکواش چیمپئن کرانے پر غور کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے فیڈریشن، ورلڈ سکواش فیڈریشن کو مراسلہ بھجوائیں گے وہاں سے اجازت نامہ ملنے کے بعد پشاور میں بین الاقوامی مقابلے بحال ہو جائیں گے۔ قمر زمان نے کہا کہ پشاور میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے ہر سال 20 سے 21 ٹورنامنٹ کا انعقاد کرتے ہیں اور خیبر پختونخوا کی حکومت ان کے ساتھ بھرپور تعاون کررہی ہے۔ قمر زمان کا کہنا تھا کہ عالمی مقابلے پشاور میں کرانے پر 10سال بعد یہاں پر عالمی مقابلے بحال ہوں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور سکواش کا گڑھ ہے اور ہمیشہ یہاں سے عالمی سطح پر کھلاڑیوں نے ملک کا نام روشن کیا ہے۔
وقت اشاعت : 26/08/2019 - 13:10:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :