اسلام آباد اور کراچی کے بلائنڈ کرکٹ کلبوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹی 20میچ بارش کی نذر ہوگیا

پیر 26 اگست 2019 13:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2019ء) اسلام آباد اور کراچی کے بلائنڈ کرکٹ کلبوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹی 20میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹی 20 میچ پیر کو کھیلا جانا تھا تاہم اسلام آباد میں موسلادھار بارش کی وجہ سے میچ ممکن نہ ہو سکا جس کی وجہ سے پہلا ٹی 20 میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے صدر محمد بلال ستی نے بتایا کہ دونوں ٹیموں کے مابین (آج) منگل کو ایک روزہ کرکٹ میچ مارگلہ کرکٹ گرائونڈ جی نائن اسلام آباد میںکھیلا جائے گا۔ تاہم سیریز کا آخری ٹی 20 میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 26/08/2019 - 13:10:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :