راشد لطیف کی ٹیم کے چیف سلیکٹر بننے سے معذرت

سرکاری ٹی وی کے ساتھ کام کرنے کے باعث سابق کپتان نے چیف سلیکٹر بننے سے معذرت کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 26 اگست 2019 12:59

راشد لطیف کی ٹیم کے چیف سلیکٹر بننے سے معذرت
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26اگست 2019ء) پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے چیف سلیکٹر بننے سے معذرت کرلی ہے،سرکاری ٹی وی کے ساتھ وابستہ راشد لطیف نے شکریہ کے ساتھ پیشکش واپس کرتے ہوئے اس کی وجوہات بھی بیان کیں۔تفصیلات کے مطابق ماضی کے معروف وکٹ کیپر گزشتہ چار دن سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے صدر دفتر میں موجود ہیں جہاں ان کی تسلسل کے ساتھ مصباح الحق اور ندیم خان کے ساتھ ملاقاتیں ہورہی ہیں لیکن وہ چیف سلیکٹر بننے پر رضامند نہیں ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی اس مرتبہ نیوزی لینڈ کی طرز پر چھ صوبائی کوچز اور ایک ہیڈ کوچ کا تجربہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ کوچز کو نئی سلیکشن کمیٹی کے ساتھ کام کرنا پڑے گا۔ماہرین کرکٹ کے مطابق یہ امر افسوسناک ہی قرار دیا جائےگا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کبھی آسٹریلیا، کبھی برطانیہ اور کبھی نیوزی لینڈ کی طرز پر کام کرنے کی کوشش کرتا ہے جس کا نتیجہ انتہائی بھونڈے انداز میں برآمد ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

غیر جانبدار مبصرین کے مطابق ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے ساتھ علاقائی کرکٹ کے فروغ کا عزم ظاہر کرنے والے کرکٹ بورڈ حکام کو چاہیے کہ ایک مرتبہ تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھ کر طے کرلیں کہ ملک میں کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے انہوں نے کس ماڈل پہ عمل پیرا ہونا ہے اور پھر اس کے بعد بنا کسی تبدیلی کے عمل درآمد کریں وگرنہ آھا تیتر اور آدھا بٹیر والی کیفیت برقرار رہے گی۔
وقت اشاعت : 26/08/2019 - 12:59:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :