مصباح الحق کے ہیڈ کوچ بننے کے واضح امکانات

باﺅلنگ کوچ کیلئے وقار یونس امیدواروں میں شامل ہو چکے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 26 اگست 2019 14:13

مصباح الحق کے ہیڈ کوچ بننے کے واضح امکانات
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26اگست 2019ء) ڈین جونز کے علاوہ تاحال کسی ہائی پروفائل غیر ملکی کی جانب سے دلچسپی ظاہر نہ کئے جانے پر مصباح الحق مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں، ان کی طرف سے درخواست آج جمع کروادی جائے گی، سابق کپتان اس وقت پری سیزن کیمپ کی نگرانی کررہے ہیں،باﺅلنگ کوچ کیلئے وقار یونس امیدواروں میں شامل ہو چکے ہیں، ان کی جانب سے ہیڈ کوچ کے لیے بھی درخواست جمع کروائی جا سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق ویسٹ انڈین فاسٹ باﺅلر کورٹنی والش بھی پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے میں دلچسپی رکھتے ہیں لیکن ڈین جونز کی طرح ان کا کیس بھی کمزور نظر آرہا ہے، ذرائع کے مطابق راشد لطیف نے چیف سلیکٹر کے عہدے پر کام کرنے میں عدم دلچسپی کا اظہار کردیا ہے، ہیڈ کوچ کو ہی نئے ڈومیسٹک سٹرکچر کے تحت بننے والی 6 صوبائی ٹیموں کے کوچز اور سلیکٹرز کی سلیکشن کی معاونت سے چیف سلیکٹر کی ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پریس کانفرنس میں مصباح الحق نے کہا تھا کہ اگر ہیڈکوچ کی چیف سلیکٹر ہوتو 15 رکنی سکواڈ میں سے پلیئنگ الیون کے انتخاب پر اٹھنے والے اعتراضات ختم ہو سکتے ہیں۔ چیف سلیکٹر کے بجائے راشد لطیف کرکٹ کمیٹی میں شامل ہوسکتے ہیں، مصباح الحق پہلے ہی اشارہ دے چکے ہیں کہ اگر انہوں نے قومی ٹیم کی ذمہ داریاں سنبھالیں تو مفادات کے ٹکراﺅ سے گریز کے لیے کرکٹ کمیٹی سے استعفی دے دیں گے۔
وقت اشاعت : 26/08/2019 - 14:13:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :