بھارتی بلے باز لوکیش راہول ٹیسٹ میں دو ہزار رنز کے قریب

پیر 26 اگست 2019 15:05

بھارتی بلے باز لوکیش راہول ٹیسٹ میں دو ہزار رنز کے قریب
کنگسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2019ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر لوکیش راہول کو ٹیسٹ میں دو ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 13 رنز درکار ہیں، توقع ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے، لوکیش راہول اب تک 35 میچوں میں 35 کی اوسط سے 1987 رنز بنا چکے ہیں جس میں پانچ سنچریاں اور 11 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 26/08/2019 - 15:05:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :