انویریکس ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ، فالکن کلب نے آرام باغ کلب کو ہرا دیا

بدھ 28 اگست 2019 17:22

انویریکس ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ، فالکن کلب نے آرام باغ کلب کو ہرا دیا
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2019ء) ناصر باسکٹ بال اکیڈمی کے زیر اہتمام منعقدہ انویریکس ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں فالکن باسکٹ بال کلب نے آرام باغ کلب کو شکست دے دی۔ کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک اور انویریکس پاور سلوشن کے تعاون سے جاری مذکورہ ٹورنامنٹ میں فالکن باسکٹ بال کلب نے مدمقابل مضبوط حریف آرام باغ باسکٹ بال کلب کو شکست دی۔

(جاری ہے)

فاتح کلب کی جانب سے عمر شبیر 18، محمد صبیح 17 اور علی شبیر نے 14 جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے اسد حفیظ 19، حسن علی اور عبید حفیظ 8,8 اور سعد صلاح الدین 7 پوائنٹس سکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے۔ کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض طارق حسین، نذاکت خان اور راج کمار نے انجام دیئے۔ میچ سے قبل مہمان خصوصی انویریکس پاور سلوشن کے مارکیٹنگ ہیڈ انس ظفر سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔
وقت اشاعت : 28/08/2019 - 17:22:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :