شاہد آفریدی نے سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر کو ذلیل کرکے رکھ دیا

سابق بھارتی کوچ کی جانب سے گھمبیر دماغی طور پر انتہائی کمزور اور بےحد خوفزدہ شخص قراردینے کا بیان ٹویٹر پر شیئر کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 29 اگست 2019 11:29

شاہد آفریدی نے سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر کو ذلیل کرکے رکھ دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29اگست2019ء) گوتم گھمبیر دماغی طور پر انتہائی کمزور اور بے حد خوفزدہ شخص ہے، شاہد آفریدی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ کی جانب سے بھارتی کرکٹر سے متعلق خیالات کو ٹوئٹر پر شیئر کرکے ان کی سرعام ٹھیک ٹھاک کلاس لے لی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز آل راﺅنڈر شاہد آفریدی نے سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر کو ذلیل کرکے رکھ دیا ہے۔

شاہد آفریدی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ کا ایک بیان ٹوئٹ کیا ہے کہ جس میں گوتم گھمبیر سے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ ذہنی طور پر ایک انتہائی کمزور اور بے حد خوفزدہ قسم کا شخص ہے۔
اس سے قبل شاہد آفریدی نے پاکستانی عوام پر زور دیا تھا کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کے کہنے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جمعے کے روز ایک گھنٹے کے لیے باہر نکلیں۔

(جاری ہے)

آفریدی کے اس ٹویٹ نے گوتم گمبھیر کو حواس باختہ کردیا جنہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ” ساتھیوں،اس تصویر میں شاہد آفرید ی اس وقت شاہد آفریدی سے پوچھ رہا ہے کہ اس وقت شاہد آفریدی کو شاہد آفریدی کو شرمندہ کرنے کے لیے کیا کرنا چاہیئے ،تو اب یہ بات ثابت ہوچکی کہ شاہد آفریدی ابھی تک میچور نہیں ہوسکا ہے،میں ان کے لیے کنڈر گارڈن ٹیوٹر کا انتظام کررہا ہوں“۔

وقت اشاعت : 29/08/2019 - 11:29:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :