نوجوان کرکٹر شاہین شاہ آفریدی جان لیوا مرض کا شکار ہوگئے

فاسٹ باولر ڈینگی کا شکار ہوگئے، بیماری کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کے پری سیزن کیمپ کو جوائن نہیں کر پائیں گے

muhammad ali محمد علی جمعرات 29 اگست 2019 19:32

نوجوان کرکٹر شاہین شاہ آفریدی جان لیوا مرض کا شکار ہوگئے
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 اگست 2019ء) نوجوان کرکٹر شاہین شاہ آفریدی جان لیوا مرض کا شکار ہوگئے، فاسٹ باولر ڈینگی کا شکار ہوگئے، بیماری کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کے پری سیزن کیمپ کو جوائن نہیں کر پائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کی طبیعت کافی ناساز ہے۔

ڈینگی بخار کی تشخیص ہونے کے بعد فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی گزشتہ روز سے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

شاہین آفریدی ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کے کیمپ سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی کو ہسپتال میں بہترین علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ تاہم فی الحال یہ واضح نہیں کہ شاہین شاہ آفریدی کو ڈینگی بخار کی بیماری سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کتنے وقت لگے گا۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز نہ کھیل پائیں۔ واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے گیند باز تھے۔ شاہین شاہ آفریدی نے کم ہی وقت میں دنیا بھر کے بلے بازوں پر اپنی دھاک بٹھائی ہے۔
وقت اشاعت : 29/08/2019 - 19:32:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :