مونٹی دیسائی یو اے ای کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

جمعہ 30 اگست 2019 11:21

مونٹی دیسائی یو اے ای کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2019ء) مونٹی دیسائی یو اے ای کرکٹ ٹیم کے نئے بیٹنگ کوچ مقرر ہو گئے۔ دیسائی ہیڈکوچ ڈوگی برائون کے ساتھ کام کریں گے۔

(جاری ہے)

ایمرٹس کرکٹ بورڈ کے ترجمان زیاد عباس نے اپنے بیان میں کہا کہ مونٹی دیسائی ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں کوچنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، ان کی خدمات ہمارے لئے باعث اعزاز ہے، امید ہے کہ وہ بلے بازوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ واضح رہے کہ دیسائی اس سے قبل نیپال، افغانستان اور کینیڈا کی ٹیموں کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 30/08/2019 - 11:21:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :