یوایس اوپن: کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے اعصام الحق کا منفرد انداز

اعصام الحق نے ریڈ آرم بینڈ پہن کر میچ کھیلا، یہ انداز کشمیریوں کی حمایت اور محبت میں اپنایا :ٹینس سٹار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 30 اگست 2019 16:58

یوایس اوپن: کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے اعصام الحق کا منفرد انداز
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30اگست2019ء) کشمیریوں کی حمایت اور اظہاریکجہتی کے لئے پاکستانی سٹار ٹینس پلیئراعصام الحق نے امریکہ میں جاری یو ایس اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں ریڈ آرم بینڈ پہن کر میچ کھیلا۔ پاکستانیوں نے آج جہاں ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا وہیں امریکہ میں جاری یو ایس اوپن میں اعصام الحق نے ریڈ بینڈ یعنی اپنے بازو پر لال پٹی باندھ کے کشمیریوں کی حمایت میں منفرد انداز اختیار کیا۔

39سالہ اعصام الحق یو ایس اوپن کے میچ میں شرکت کے لیے گراﺅنڈ پہنچے تو انکے ہاتھ میں ریڈ آرم بینڈ تھا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ انداز کشمیریوں کی حمایت اور محبت میں اپنایا ہے،ٹینس سٹار اعصام قریشی کا مزید کہنا تھا کہ میری دعا ہے کہ کشمیریوں کو مشکل وقت سے نمٹنے کے لئے اللہ ہمت دے، پاکستان زندہ باد کشمیر پائندہ باد۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ یو ایس اوپن کے ڈبلز ایونٹ کے پہلے میچ میں اعصام کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم سیکریٹریٹ کے باہر مقبوضہ کشمیر کے باسیوں سے اظہار یکجہتی سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے لیے ایک اور مہم “کشمیر سے کرفیو اٹھا” شروع کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں،مقبوضہ وادی میں 4 ہفتے سے کرفیو ہے، یہ کیسی حکومت ہے جو انسانوں پر اتنا ظلم کررہی ہے۔بھارتی وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کے مظالم سمجھنے کےلیے آرایس ایس کا نظریہ سمجھنا ہوگا، جو مسلمانوں سے نفرت کی وجہ سے بنی،یہ تنظیم ہٹلر کی نازی پارٹی سے متاثر ہو کر بنائی گئی اور ان کا نظریہ آج بھارت پر قبضہ کربیٹھا ہے، یہ سمجھتے ہیں مسلمانوں کو سبق سکھانا چاہیے وہ ہمارے برابر نہیں۔

انکا کہنا تھا کہ دنیا دیکھ رہی ہے مقبوضہ کشمیر میں کیا ہورہا ہے، کشمیری مسلمان نہ ہوتے توآج پوری دنیا کشمیر کےساتھ ہوتی، افسوس ہے جب بھی مسلمانوں پر ظلم ہوتو عالمی برادری خاموش رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی اپنا آخری پتا کھیل چکا ہے، اس کے بعد اب کشمیر آزاد ہو گا اور اس کے لئے ہر طرح سے تیار ہیں۔عمران خان نے کہا کہ دنیا بھر کی قیادت کو کشمیری مظالم سے آگاہ کیا ہے، عالمی رہنماوَں کو بتایا بھارتی مظالم کے خلاف نہ کھڑے ہوئے تو اثر پوری دنیا پر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو آگاہ کررہے ہیں کہ بھارت آزاد کشمیر میں کچھ نہ کچھ کرے گا، جب دوایٹمی طاقتیں آمنے سامنے ہوں گی توپوری دنیا کواس کا نقصان ہوگا۔
وقت اشاعت : 30/08/2019 - 16:58:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :