یوایس اوپن ٹینس ویمنز سنگلز، نائومی اوساکا، کیرولین وزنائیکی، شوائی ژنگ اور ایلیسی مارٹینز تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں،

سیمونا ہالپ اور پیٹرا کویٹوا کو دوسرے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا

جمعہ 30 اگست 2019 17:39

یوایس اوپن ٹینس ویمنز سنگلز، نائومی اوساکا، کیرولین وزنائیکی، شوائی ژنگ اور ایلیسی مارٹینز تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں،
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2019ء) جاپان کی ٹینس سٹار، دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ نائومی اوساکا، ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی، امریکہ کی میڈیسن کیز، چین کی شوائی ژنگ اور بیلجیئم کی ایلیسی مارٹینز اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ رومانیہ کی سیمونا ہالپ اور جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹوا کا دوسرے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد بوریا بستر گول ہوگیا۔

جمعہ کو امریکا میں جاری رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میچز میں جاپانی دفاعی چیمپئن نائومی اوساکا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پائولش حریف کھلاڑی ماگدا لینیٹی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-4 سے ہرا کر میگا ایونٹ کا تیسرا رائونڈ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی نے بھی میگا ایونٹ کا دوسرا مرحلہ عبور کر لیا۔

انہوں نے میزبان حریف کھلاڑی ڈینیلی روز کولنز کو پہلے سیٹ میں 4-6 کی شکست کے باوجود اگلے دونوں سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے شکست دی۔ میزبان کھلاڑی میڈیسن کیز نے حریف چین کی کھلاڑی ژو لین کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-1 سے مات دیکر تیسرے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ چین کی شوائی ژنگ ٹائی بریک پر روسی حریف کھلاڑی اکاترینا الیگزینڈروا کو 7-6(7-5)، 4-6 اور 6-3 سے شکست دی جبکہ رومانیہ کی سیمونا ہالپ اور جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹوا دوسرے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔
وقت اشاعت : 30/08/2019 - 17:39:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :