اعصام الحق کو یو ایس اوپن ٹینس مینز ڈبلز ایونٹ کے پہلے رائونڈ میں شکست کا سامنا

جمعہ 30 اگست 2019 17:39

اعصام الحق کو یو ایس اوپن ٹینس مینز ڈبلز ایونٹ کے پہلے رائونڈ میں شکست کا سامنا
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2019ء) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ایونٹ کے پہلے رائونڈ میں شکست کے بعد مینز ڈبلز ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو امریکا میں جاری رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ایونٹ کے ابتدائی رائونڈ میچ میں آسٹریلیا کے جان پیر اور انکے فن لینڈ کے جوڑی دار ہنری کونٹینن نے سخت مقابلے کے بعد پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور انکے میکسیکن جوڑی دار سانتیاگو گونزالز کو 5-7، 7-6(7-4) اور 6-3 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 30/08/2019 - 17:39:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :