یو ایس اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز، مائیکل وینس اور چن ھائو پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی دوسرے رائونڈ میں داخل

جمعہ 30 اگست 2019 17:41

یو ایس اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز، مائیکل وینس اور چن ھائو پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی دوسرے رائونڈ میں داخل
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2019ء) آسٹریلیا کے مائیکل وینس اور انکی تائیوان کی جوڑی دار چن ھائو چینگ پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مکسڈ ڈبلز کے ابتدائی رائونڈ میں سلوانیہ کی اینڈریجا کلپک اور انکے برطانوی جوڑی دار کین سکوپسکی کو شکست دی۔

جمعہ کو امریکا میں جاری رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے ابتدائی رائونڈ میچ میں مائیکل وینس اور انکی جوڑی دار چن ھائو چینگ پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے اینڈریجا کلپک اور کین سکوپسکی کو ٹائی بریک پر 7-6(7-4) اور 7-6(7-5) سے ہرا کر میگا ایونٹ کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 30/08/2019 - 17:41:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :