پہلی سارک سنوکر چیمپئن شپ کل سے شروع ہو گی

ہفتہ 31 اگست 2019 12:28

پہلی سارک سنوکر چیمپئن شپ کل سے شروع ہو گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2019ء) پہلی سارک سنوکر چیمپئن شپ کل اتوار سے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں شروع ہو گی اور چیمپئن شپ میں پانچ ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں میزبان بنگلہ دیش سمیت پاکستان، نیپال، سری لنکا اور بھارت شامل ہیں چیمپئن شپ 6 ستمبر تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں دو رکنی قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد بلال اور اسجد اقبال پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ نوید کپاڈیہ ٹیم کے ہمراہ ریفری ہونگے۔
وقت اشاعت : 31/08/2019 - 12:28:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :