ٹور میچ، آسٹریلیا نے پہلی اننگز 338 رنز 5 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کر دی

ہفتہ 31 اگست 2019 13:43

ٹور میچ، آسٹریلیا نے پہلی اننگز 338 رنز 5 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کر دی
ڈربی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2019ء) آسٹریلیا نے ڈربی شائر کے خلاف ٹور میچ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز 166 رنز کی برتری کے ساتھ 338 رنز 5 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کر دی، مچل مارش 74 ، کپتان عثمان خواجہ 72 اور مارکوس ہیرس 64 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، مارنوس لیبسچینج 39 اور کیمرون بنکرافٹ 36 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، ڈربی شائر نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 53 رنز بنا لئے ہیں اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے 113 رنز درکار ہیں، لوئس ریس 14 اور بلی گولڈمین 13 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، مچل سٹارک نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 31/08/2019 - 13:43:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :