نواک جوکووچ یو ایس اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 31 اگست 2019 14:52

نواک جوکووچ یو ایس اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2019ء) نواک جوکووچ اور سٹین واورنکا نے یو ایس اوپن مینز سنگلز کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، امریکا میں جاری رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے رائونڈ میں ٹاپ سیڈ سربین ٹینس سٹار نواک جوکووچ نے امریکی حریف ڈینس کڈلا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 6-3 ، 6-4 اور 6-2 رہا۔

(جاری ہے)

سوئٹزر لینڈ کے سٹین واورنکا نے اٹلی کے پائولو لورینزی کو سخت مقابلے کے بعد 6-4 ، 7-6 اور 7-6 سے شکست دے کر ناک آئوٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔ جرمنی کے ڈومنک کوپفر نے جارجیا کے نکولوز بیس لیشولی ہرایا جبکہ بلغاریہ کے گریگور دمتروف نے پولینڈ کے میچرزیک کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
وقت اشاعت : 31/08/2019 - 14:52:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :