دنیا کے سب سے بھاری کرکٹر راہکیم کورنویل نے ٹیسٹ ڈیبیو پر منفرد ریکارڈ بنادیا

ویسٹ انڈین’ ماﺅنٹین مین ‘بھاری بھرکم ٹیسٹ پلیئر بن گئے ، پجارا کو آﺅٹ بھی کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 31 اگست 2019 17:05

دنیا کے سب سے بھاری کرکٹر راہکیم کورنویل نے ٹیسٹ ڈیبیو پر منفرد ریکارڈ بنادیا
کنگسٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31اگست2019ء) ویسٹ انڈیز کے ’ ماﺅنٹین مین ‘ راہکیم کورنویل نے ٹیسٹ ڈیبیو پر منفرد ریکارڈ بنادیا۔6 فٹ5 انچ کی قامت اور 140 کلو وزن کے حامل 26 سالہ نوجوان ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے ’ بھاری بھرکم ‘ پلیئر بن گئے، باﺅلنگ آل راﺅنڈر نے سابق آسٹریلوی کپتان واروک آرمسٹرانگ کا ریکارڈ توڑدیا جو اس سے قبل 133سے139 کلو گرام وزن کے حامل تھے، فٹنس کی کمی پر شائی ہوپ کے ساتھ میگوئل کمنز کو بھی ڈراپ کردیاگیا۔

جھامر ہیملٹن کو ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار صلاحیتوں کے اظہار کا موقع میسر آگیا۔ویسٹ انڈیز نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کرپہلے باﺅلنگ کرنےکا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

بھارت کو پہلا نقصان 32 کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا جب راہول 13 رنز بنانے کے بعد جیسن ہولڈر کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوگئے، چیتشوار پجارا بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 6 رنز بنانے کے بعد کورنوال کا شکار بن گئے، اس موقع پر کپتان ویرات کوہلی اور میانک اگروال نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور ٹیم کا سکور 115 تک پہنچا دیا، اگروال 55 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے، اجنکیا راہانے مجموعی سکور میں 24 رنز کا اضافہ کر سکے، ویرات کوہلی بھارت کے پانچویں آﺅٹ ہونےوالے کھلاڑی تھے جو 76 رنز بناکر جیسن ہولڈر کی گیند پر ہیملٹن کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے، اس کے بعد ہنومان وہاڑی اور رشابھ پنٹ نے مزید کوئی نقصان نہ ہونے دیا اور پہلے روز کھیل کے اختتام پر ٹیم کا سکور 264 تک پہنچا دیا، وہاڑی 42 اور رشابھ پنٹ 27 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ ہیں، ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے تین جبکہ کیمار روچ اور کورنوال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


وقت اشاعت : 31/08/2019 - 17:05:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :