ارسلان ایش کے بعد ایک اور پاکستانی نے ’ٹیکن 7‘ ٹورنامنٹ جیت لیا

اویس ہنی نے ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا راﺅنڈ ہارنے کے باوجود ایونٹ میں کامیابی حاصل کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 1 ستمبر 2019 20:01

ارسلان ایش کے بعد ایک اور پاکستانی نے ’ٹیکن 7‘ ٹورنامنٹ جیت لیا
لاہور،کوالالمپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم ستمبر2019ء) دنیا بھر کے نوجوانوں کی طرح پاکستانی نوجوانوں نے بھی دنیا کے بڑے بڑے آن لائن گیمنگ ٹورنامنٹ میں شریک ہونا شروع کر دیا ہے اور پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔گزشتہ دنوں لاہور سے تعلق رکھنے والے گیمر ارسلان ایش نے دنیا کے بہترین 1800 گیمرز کو ٹیکن 7 کے مقابلوں میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا اور اب ایک اور پاکستانی گیمر ’اویس ہنی‘ نے ایف وی 2019ءٹیکن 7 ٹورنامنٹ جیت کر اپنی گیمنگ سکلز سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر دیا۔

(جاری ہے)

اس مشکل ٹورنامنٹ کا انعقاد ملائیشیاءمیں کیا گیا جہاں دنیا بھر کے بہترین گیمرز ’کنی، جیونڈینگ اور نوبی بک ‘ کیساتھ ساتھ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے گیمرز نے شرکت کی۔اویس ہنی جو اپنے کیریئر کے پہلے ٹورنامنٹ میں شرکت کر رہے تھے، نے آغاز سے ہی تمام کھلاڑیوں پر گیمنگ سکلز کی بنیاد پر دبدبہ قائم کر لیا۔اویس ہنی اس ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا راﺅنڈ ہار گئے لیکن اس کے باوجود انہوں نے کھیل میں بہترین واپسی کرتے ہوئے باقی تمام راﺅنڈز جیتے اور ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کر کے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔                                               
وقت اشاعت : 01/09/2019 - 20:01:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :