آفریدی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، مالنگا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے بائولر بن گئے

اتوار 1 ستمبر 2019 22:45

آفریدی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، مالنگا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے بائولر بن گئے
پالے کیلی۔ یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2019ء) سری لنکن فاسٹ بائولر لیستھ مالنگا نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹوں کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 2 وکٹیں لیکر سابق پاکستانی آل رائونڈر شاہد آفریدی کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ آفریدی نے 98 وکٹیں لے رکھی تھیں جبکہ مالنگا کی وکٹوں کی تعداد 99 ہو گئی ہے۔
وقت اشاعت : 01/09/2019 - 22:45:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :