کیوی فاسٹ بائولر فرگوسن فٹنس مسائل کے باعث سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہو گئے

اتوار 1 ستمبر 2019 22:45

کولمبو۔ یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2019ء) نیوزی لینڈ کے فاسٹ بائولر لوکی فرگوسن فٹنس مسائل کے باعث سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

فرگوسن پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے قبل ٹریننگ کے دوران دائیں ہاتھ کا انگوٹھا تڑوا بیٹھے تھے اور انہیں علاج کیلئے واپس وطن بھیج دیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے ہیڈکوچ گیری سٹیڈ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور آئی لینڈرز کے خلاف اعلان کردہ ٹی ٹونٹی سکواڈ سے ہی ان کی جگہ کو پر کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 01/09/2019 - 22:45:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :