- Home
- Sports
- News
- مطلوب احمدنے چوبیسویں یو ایم اے چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ 2019 کا ٹائٹل جیت لیا
مطلوب احمدنے چوبیسویں یو ایم اے چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ 2019 کا ٹائٹل جیت لیا
چوبیسویں یو ایم اے چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ 2019 کی تقسیمِ انعامات اور اختتامی تقریب آج کراچی گالف کلب میں منعقد ہوئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے
پیر 2 ستمبر 2019 14:53
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 ستمبر2019ء) چوبیسویں یو ایم اے چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ 2019 کی تقسیمِ انعامات اور اختتامی تقریب آج کراچی گالف کلب میں منعقد ہوئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔
چار روزہ چیمپئن شپ 29 اگست سے یکم ستمبر 2019 تک کراچی گالف کلب میں جاری رہی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کا آغاز1995 میں ہوا جس کے بعد سے یہ چیمپئن شپ پاکستان میں ایک اہم گالف ایونٹ بن گئی ہے۔ چیمپئن شپ کی مختلف کیٹگریز میں کراچی گالف کلب پروفیشنلز / کیڈیز، سینئر پروفیشنلز ، جونیئر پروفیشنلز ، سینئرز اور لیڈیز کے 36 ہولز پر مشتمل میچز ہوئے۔ جونیئرز (A & B)کیٹگری میں 18 ہولز کے میچز، ویٹرنز کے لیے 09 ہولز جبکہ امیچراور پروفیشنلز کیٹگریز میں 72 ہولز کے میچز ہوئے۔
8.1 ملین کی انعامی رقم کے ساتھ یہ ایونٹ ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ انعامی رقم والا گالف ایونٹ ہے۔ مزید برآں رواں برس چیمپئن شپ میں ہول ان ون کھیلنے والے کھلاڑی کو ٹویوٹا فارچونر اور مختلف کیٹگریز میں جیتنے والے کھلاڑیوں کو دیگر کئی قیمتی انعامات بھی دیے گئے۔ چیمپئن شپ کی ہر کیٹگری میں گالف کے مایہ ناز کھلاڑیوں سمیت ملک بھر سے600 گالفرز نے حصّہ لیا۔
(جاری ہے)
تقریب میں مسلح افواج کے افسران، سول اداروں کے نمائندگان اور گالفرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
وقت اشاعت : 02/09/2019 - 14:53:49
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
کیا حارث رؤف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کھیلیں گے؟
-
انگلش میدان پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کے خواہشمند
-
جاوید آفریدی نے بابراعظم سے کیا وعدہ پورا کردیا
-
شاہین آفریدی نے رضوان کو ٹی ٹونٹی کرکٹ کا بریڈ مین قرار دے دیا
-
صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر
-
سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفر خان سیال کی زیر صدارت پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کے اموربارے اہم اجلاس