کراچی مارٹا وومن فٹبال کلب کے زیر اہتمام ایس ایم بی فاطمہ اسکول گارڈن میں 2 روزہ ٹرائل سیشن

اسکول،کالج، یونیورسٹی کی طلبہ نے ٹرائل سیشن میں کثیر تعداد میں شرکت کی اور فٹبال کی جدید تکنیک سیکھیں،وومن فٹبال کی ترقی کیلئے سرگرم عمل ہیں رئیس خان

پیر 2 ستمبر 2019 20:57

کراچی مارٹا وومن فٹبال کلب کے زیر اہتمام ایس ایم بی فاطمہ اسکول گارڈن میں 2 روزہ ٹرائل سیشن
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2019ء) مارٹا وومن فٹبال کلب کے زیر اہتمام ایس ایم بی فاطمہ اسکول گارڈن میں 2 روزہ ٹرائل سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول، کالج، یونیورسٹی اور مختلف کلبوں کی 37کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں سے 18 کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا۔ مارٹا وومن فٹبال کلب کی جانب سے وومن فٹبال کھلاڑیوں کو نیشنل اور انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کیلئے کولیفائیڈ کوچز کے ذریعے فٹبال کی جدید ٹریننگ سے آگہی، تربیت، سیمینارز، وومن فٹبال چمپئن شپ ودیگر فٹبال کے فروغ کیلئے سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے ۔

اس سلسلے میں شرکت کرنیوالی کھلاڑیوں نے سیشن کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مارٹا وومن فٹبال کلب کی جانب سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افضائی اور انہیں بلامعاوضہ تربیت اور سہولتوں کی فراہمی سے کھلاڑیوں کو فٹبال کی فیلڈ میں آگے بڑھنے اور اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے میں مدد ملتی ہے ۔

(جاری ہے)

کلب کے بانی وصدر رئیس خان نے کہا کہ اپنی مدد آپ کے تحت وومن فٹبال کی ترقی کیلئے سرگرمِ عمل ہیں۔ جلد ہی فٹبال کے میگا ایونٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ کوچ امرین حمید نے کہا کہ وومن فٹبال کھلاڑیوںمیں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے ، جدید تربیت کی فراہم سے انہیں بہترین فٹبال پلیرز بنایا جاسکتا ہے۔
وقت اشاعت : 02/09/2019 - 20:57:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :