آل پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ، ایبٹ آباد نے اٹک کو شکست دیکر مسلسل تیسری مرتبہ ایونٹ اپنے نام کر لیا

پیر 2 ستمبر 2019 22:23

آل پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ، ایبٹ آباد نے اٹک کو شکست دیکر مسلسل تیسری مرتبہ ایونٹ اپنے نام کر لیا
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2019ء) آل پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں میز بان ایبٹ آباد نے اٹک کو شکست دیکر مسلسل تیسری مرتبہ ایونٹ اپنے نام کر لیا۔ مہمان خصوصی ایم این اے عظمیٰ ریاض جدون، سٹیشن کمانڈ ایبٹ آباد بریگیڈیئر فیصل اور طارق محمود شوکت گل جدون نے کھلاڑیوں میں میڈلز، ٹرافیاں اور کیش پرائز تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا ریجنل سپورٹس آفس کے باہمی اشتراک سے ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے بلائنڈ کرکٹ فائنل میں اٹک کرکٹ کلب آف بلائینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 224 رنز بنائے، جواب میں ایبٹ آباد کرکٹ کلب آف بلائنڈ نے کپتان ریاست انٹرنیشنل کے شاندار ناقابل شکست 115 رنز کی بدولت 17.3 میں ایک وکٹ کے نقصان پر مقررہ ہدف حاصل کر کے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ میچ کے اختتام پر ایبٹ آباد کرکٹ کلب آف بلائنڈ کے محمد بلال نے ایونٹ رپورٹ پیش کی۔
وقت اشاعت : 02/09/2019 - 22:23:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :