بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے

محمد شامی پر اپنی اہلیہ پہ تشدد کرنے کا الزام ہے جس کے بعد وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 3 ستمبر 2019 00:04

بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے
نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر 2019ء) بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محمد شامی پر اپنی اہلیہ پہ تشدد کرنے کا الزام ہے جس کے بعد وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی اور ان کے اہلخانہ پر اہلیہ حسین جہاں کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔

جس کی وجہ سے کولکتہ کی مقامی عدالت نے محمد شامی اور ان کے بھائی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ بھارتی کرکٹر محمد شامی پر ان کی اہلیہ نے تشدد کرنے اور میچ فکسنگ کا الزام لگایا تھا جس کے بعد محمد شامی اور ان کے بھائی کے خلاف آئی پی سیکشن 498 اے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے بھارتی کھلاڑی محمد شامی نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی اہلیہ کے الزامات کا ان کی کارکردگی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے زمید کہا تھا کہ وہ اپنی باؤلنگ پر توجہ دے رہے ہیں۔ اب بھارتی عدالت نے محمد شامی کو 15 روز میں گرفتاری دینے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ کرکٹر محمد شامی اور ان کی اہلیہ حسین جہاں کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا تھا جس پر امروہا پولیس نے محمد شامی کی اہلیہ کو بدامنی پھیلانے کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا تھا اور بعدازاں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ ہے کہ محمد شامی 70 ون ڈے میچز میں بھارت کی نمائندگی کرچکے ہیں جس میں انہوں نے 150 وکٹیں حاصل کیں، شامی 42 ٹیسٹ میچ بھی کھیل چکے ہیں۔ اس سے قبل بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی پر سوشل میڈیا پر ایک خاتون نے ہراساں کرنے کا الزام بھی لگایا تھا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر صوفیہ نامی خاتون نے اپنی پوسٹ میں محمد شامی کے پیغام کا اسکرین شاٹ لگا کر لکھا کہ کوئی مجھے بتاسکتا ہے کہ 1.4 ملین فالوروز رکھنے والا یہ اجنبی کرکٹر مجھے کیوں بار بار میسیجز کر رہا ہے۔
وقت اشاعت : 03/09/2019 - 00:04:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :