آسٹریلوی ویمن ٹیم پرسوں پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ سے اپنے دورے ویسٹ انڈیز کا آغاز کریگی

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 8 ستمبر ،تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا، رپورٹ

منگل 3 ستمبر 2019 13:38

آسٹریلوی ویمن ٹیم پرسوں پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ سے اپنے دورے ویسٹ انڈیز کا آغاز کریگی
کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2019ء) آسٹریلوی ویمن ٹیم پرسوں 5 ستمبر کو پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ سے اپنے دورے ویسٹ انڈیز کا آغاز کریگی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی ویمن ٹیم 5 ستمبر کو پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ سے اپنے دورے کا آغاز کریگی، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 8 ستمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کے دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائیگا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 16 ستمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 18 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 03/09/2019 - 13:38:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :