مراکش،سیلابی ریلا فٹ بال گرائونڈ میں داخل ہونے سے آٹھ افرادہلاک

ْ فٹ بال گرائونڈ میں دو مقامی ٹیموں کے درمیان فٹ بال کا میچ جاری تھا،مراکشی حکام کی گفتگو

منگل 3 ستمبر 2019 13:38

مراکش،سیلابی ریلا فٹ بال گرائونڈ میں داخل ہونے سے آٹھ افرادہلاک
رباط(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2019ء) مراکش میں حکام نے سیلاب میں بہہ جانے والے ایک شخص کی لاش ملبے سے نکالی ہے جس کے بعد گذشتہ ہفتے سیلابی ریلے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام کا کہناتھا کہ سیلابی ریلا گذشتہ ہفتے ملک کیجنوبی علاقوں میں ایک کھیل کے گرائونڈ میں داخل ہوگیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 7 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔بدھ کو تارودانت شہر کے نواحی علاقے تزیرت میں ایک فٹ بال گرائونڈ میں دو مقامی ٹیموں کے درمیان فٹ بال کا میچ جاری تھا کہ اچانک سیلابی ریلا گرائونڈ میں داخل ہوگیا۔ حکام نے بتایا تھا کہ سیلابی ریلے میں 7 افراد بہہ گئے تھے۔ مہلوکین میں ایک 17 سالہ لڑکا جبکہ چھ معمر افراد شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 03/09/2019 - 13:38:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :