پاکستان کرکٹ بورڈ کا6 ستمبر کو مظفر آباد میں فیسٹول میچ کروانے کا اعلان

ٹی ٹوئنٹی فیسٹول میچ پی سی بی چیئرمین الیون اور آزاد جموں و کشمیر پرائم منسٹر الیون کے درمیان کھیلا جائے گا

منگل 3 ستمبر 2019 23:31

پاکستان کرکٹ بورڈ کا6 ستمبر کو مظفر آباد میں فیسٹول میچ کروانے کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے 6 ستمبر کو مظفر آباد میں فیسٹول میچ کروانے کا اعلان کر دیا۔ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی فیسٹول میچ پی سی بی چیئرمین الیون اور آزاد جموں و کشمیر پرائم منسٹر الیون کے درمیان کھیلا جائے گا۔پی سی بی چیئرمین الیون کی قیادت سرفراز احمد جبکہ آزاد جموں و کشمیر پرائم منسٹر الیون کی قیادت اظہرعلی کریں گے۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے ممکنہ کوچ اور سابق کپتان مصباح الحق بھی میچ میں ان ایکشن ہوں گے۔ فیسٹول میچ میں قومی اور مقامی کھلاڑی شرکت کریں گے۔ان کھلاڑیوں میں امام الحق، بابر اعظم، شان مسعود، اسد شفیق ،عثمان شنواری، افتخار احمد، میر حمزہ، راحت علی، ظفر گوہر اور بلال آصف شامل ہیں۔اس ضمن میں پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بورڈ ملک کے کونے کونے میں کرکٹ کی سرگرمیوں کا فروغ چاہتا ہے اور رواں سال قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون کے 4 میچز کوئٹہ اور سیکنڈ الیون کا 1 میچ بھی مظفرآباد میں کروارہا ہے۔
وقت اشاعت : 03/09/2019 - 23:31:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :