قومی اوپننگ بلے باز فخر زمان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

منگل 3 ستمبر 2019 23:31

قومی اوپننگ بلے باز فخر زمان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2019ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے فخر زمان کے ستارے ان دنوں گردش میں ہیں، انجری کا شکار ہونے کے بعد ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ہیک ہوگیا۔

(جاری ہے)

فخر زمان پہلے 20 اگست سے شروع ہونے والے پری سیزن کیمپ سے گھٹنے کی انجری کا شکار ہوکر باہر ہوئے اور اب ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے جس پر ان کے فالوورز کی تعداد ایک لاکھ 71 ہزار ہے۔

انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ فخر زمان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوچکا ہے جو کہ تصدیق شدہ ہے، کیا آپ اس معاملے کو دیکھتے ہوئے اکاؤنٹ واپس حاصل کرنے میں مدد فراہم کرسکتے ہیں بہت شکریہ!واضح رہے کہ ہیکرز نے فخر زمان کے اکاؤنٹ کو فروخت پر لگادیا ہے اور ابھی تک قومی کرکٹر اپنا اکاؤنٹ واپس حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 03/09/2019 - 23:31:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :