اسجد اقبال اور محمد بلال پہلی سارک سنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

بدھ 4 ستمبر 2019 11:19

اسجد اقبال اور محمد بلال پہلی سارک سنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2019ء) پہلی سارک سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کیوئسٹس اسجد اقبال اور محمد بلال نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کیوئسٹ اسجد اقبال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ملک کے کیوئسٹ زیڈ اے آزاد کو 4-2 فریمز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی اپنے نام کی، پہلے دو فریمز میں شکست کے باوجود اسجد نے ہمت نہ ہاری اور اگلے چاروں فریمز جیت کر میچ میں 4-2 فریمز سے کامیابی حاصل کی۔

اسجد کی جیت کا سکور 51-53، 50-57، 68-14، 67-5، 98-25 اور 58-23 رہا۔ پاکستان کے محمد بلال نے سری لنکن حریف عاشق حسین کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 4-0 فریمز سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی سمیٹی۔ بلال کی جیت کا سکور 82-33، 65-31، 84-6 اور 73-7 رہا۔ اس کے ساتھ ہی دونوں پاکستانی کیوئسٹس نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ آج بدھ کو شیڈول کوارٹر فائنلز میں اسجد اقبال کا مقابلہ نیپالی کیوئسٹ دیپک ماگر سے ہو گا جبکہ محمد بلال کو نیپالی کے اے ایم شریستھا کا چیلنج درپیش ہو گا ۔
وقت اشاعت : 04/09/2019 - 11:19:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :