آسٹریلیوی ٹیم پر بال ٹیمپرنگ سکینڈل کا طعنہ سوشل میڈیا پر وائرل

میچ سے قبل ایک سائن بورڈ پر ایسی عبارت لکھ دی گئی جو بلا واسطہ آسٹریلیوی ٹیم پر ایک طنز تھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 4 ستمبر 2019 14:09

آسٹریلیوی ٹیم پر بال ٹیمپرنگ سکینڈل کا طعنہ سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4 ستمبر2019ء) ایشز سیریز کے چوتھے میچ سے قبل آسٹریلیوی ٹیم پر سینڈ پیپر گیٹ (بال ٹیمپرنگ سکینڈل) کا طعنہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔سٹیو سمتھ نے انگلینڈ کے خلاف اپنی ٹیم کو آسٹریلیا کے منہ جیت چھین کر میچ میں کامیابی دلوا کر سیریز کو زندہ کردیالیکن ساتھ ہی سوشل میڈیا پر آسٹریلیوی ٹیم سے متعلق سینڈ پیپر گیٹ کا طعنہ بھی وائرل ہوگیا۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین مانچسٹر میں ایشز سیریز کے چوتھے میچ سے قبل سڑک پر نصب ایک سائن بورڈ پر ایسی عبارت لکھ دی گئی جو بلا واسطہ آسٹریلیوی ٹیم پر ایک طنز تھی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شائع ایک ٹوئٹ میں طنز کیا گیا کہ ’سر بین سٹوکس کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہے، یہ میچ جو 4 سے 8 تک کھیلا جائے گا، اپنے سفر کو مٹی میں دبا دو‘۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ سینڈ پیپر گیٹ کے نام سے مشہور بال ٹیمپرنگ سکینڈل آسٹریلیا کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ثابت ہوا ہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران آسٹریلیا کے کھلاڑی بین کرافٹ بال کےساتھ ٹمپرنگ کرتے ہوئے پائے گئے تھے۔دوران میچ اس وقت آسٹریلیا کے کپتان سٹیو سمتھ نے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے میچ میں شکست سے بچنے کےلئے ٹیمپرنگ کا سہارا لیا، جس میں نائب کپتان ڈیوڈ وارنر بھی ملوث تھے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے میچ کے دوران ہی اسٹیو اسمتھ کو کپتانی سے ہٹادیا تھا اور ان کی جبکہ پر ٹیم پین کو کپتان مقرر کردیا گیا تھا۔بعد ازاں کرکٹ آسٹریلیا نے کارروائی کرتے ہوئے بین کرافٹ پر 6 ماہ جبکہ سٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر ایک ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی تھی۔
وقت اشاعت : 04/09/2019 - 14:09:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :