میں ویرات کوہلی جیسا کیوں نہیں بن سکا،عمر اکمل نے دل کا حال سنا دیا

پی سی بی نے مجھے اس طرح سپور ٹ نہیں کیا جیسے بھارتی بورڈ نے کوہلی کو کیا:ٹیسٹ کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 4 ستمبر 2019 17:15

میں ویرات کوہلی جیسا کیوں نہیں بن سکا،عمر اکمل نے دل کا حال سنا دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4 ستمبر2019ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کیوں بین الاقوامی سطح پر وہ فارم حاصل نہیں کر سکے جو بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے حاصل کی۔29 سالہ بلے باز کا دعویٰ ہے کہ انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے وہ حمایت ہی حاصل نہیں ہو سکی جو بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ویرات کوہلی کو دی۔

نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل کا کہنا تھا کہ ویر ات کوہلی کے کرکٹ بورڈ نے ان کی بہت زیادہ حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے ویرات کوہلی کی رہنمائی کی اور اب تک کر رہے ہیں لیکن میرا یہ ہرگز مطلب نہیں ہے کہ پی سی بی نے میری حوصلہ افزائی کی ہی نہیں لیکن آپ جانتے ہیں کہ کرکٹ بورڈ کس کی حمایت کرتا ہے اور کس کی نہیں کرتا۔

(جاری ہے)

عمر اکمل نے کہا کہ میں پی سی بی سے درخواست کروں گا کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرے اور اگر آپ کسی کھلاڑی پر سرمایہ کاری کرتے ہیں تو پھر بڑے ٹورنامنٹس سے پہلے اسے ڈراپ مت کریں۔

میں تمام طرز کی کرکٹ کیلئے دستیاب ہوں کیونکہ میری پہلی ترجیح پاکستان ہے اور پھر دیگر لیگز ہیں۔ اگر آپ پاکستان کیلئے کھیل رہے ہیں اور اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں تو پھر تمام لیگز آپ کے پاس آتی ہیں کیونکہ پاکستان کیلئے کھیلنے سے دیگر لیگز کو بھی اچھا پیغام جاتا ہے۔ 
وقت اشاعت : 04/09/2019 - 17:15:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :