چھٹا آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ 13 ستمبر سے زیارت میں شروع ہوگا

بدھ 4 ستمبر 2019 22:01

چھٹا آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ 13 ستمبر سے زیارت میں شروع ہوگا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2019ء) چھٹا آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ بروز جمعہ 13 ستمبر سے زندرہ زیارت میں شروع ہوگا،ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈویژنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ سبی ڈاکٹر فرید اللہ پانیزئی کرینگے،ٹورنامنٹ میں کے پی کے، سندھ، بلوچستان اور پنجاب کی ٹیموں شرکت کرینگی، صدر شوٹنگ بال ایسوسی ایشن زیارت حاجی حمید اللہ پانیزئی، شمس اللہ دوتانی، حیات اللہ کاکڑ کے مطابق ٹورنامنٹ کا فائنل بروز اتوار 15 ستمبر کو کھیلا جائے گا، فائنل کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر پی ایچ ای حاجی نور محمد دمڑ ہوں گے، ٹورنامنٹ کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور عوام کو ایک بہترین تفریح کا موقع فراہم کررہے ہیں۔
وقت اشاعت : 04/09/2019 - 22:01:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :