بیانکا اینڈرسکیو پہلی مرتبہ گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں داخل

جمعرات 5 ستمبر 2019 12:35

بیانکا اینڈرسکیو پہلی مرتبہ گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں داخل
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2019ء) کینیڈا کی ٹینس سٹار بیانکا اینڈرسکیو اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ انہوں نے کوارٹر فائنل میچ بیلجیئم کی حریف کھلاڑی ایلیسی مارٹینز کو شکست کے بعد پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلام ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

امریکا میں جاری میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں کینیڈا کی ٹینس سٹار بیانکا اینڈرسکیو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیلجیئم کی حریف کھلاڑی ایلیسی مارٹینز کو ہرا کر پہلی مرتبہ کسی میگا ایونٹ کے سیمی فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ کینیڈین فاتح کھلاڑی کی فاتح کا سکور 3-6، 6-2 اور 6-3 تھا۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں کینیڈین کھلاڑی کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ کی بلیندا بنکک سے ہوگا۔
وقت اشاعت : 05/09/2019 - 12:35:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :