سرینا ولیمز یو ایس اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں کل ایکشن میں نظر آئینگی

جمعرات ستمبر 12:35

سرینا ولیمز یو ایس اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں کل ایکشن میں ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2019ء) امریکا کی نامور ٹینس سٹار 23 ویمنز سنگلز گرینڈ سلام چیمپئن سرینا ولیمز یو ایس اوپن ٹینس ویمنز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں کل جمعہ کو ایکشن میں نظر آئینگی۔ میگا ایونٹ کے ٹاپ فور رائونڈ میں انکا مقابلہ یوکرائن کی ایلینا سویٹولینا سے ہوگا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں میزبان سابق عالمی چیمپئن سرینا ولیمز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چینی کھلاڑی کو سٹریٹ سیٹس میں ہرا کر سیمی فائنل مرحلے میں جگہ بنائی تھی جبکہ یوکرائن کی ایلینا سویٹولینا نے برطانوی حریف کھلاڑی جوہانا کونتا کو ٹاپ ایٹ مرحلے میں سٹریٹ سیٹس مین شکست دیکر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

امریکا کی سرینا ولیمز اور یوکرائن کی ایلینا سویٹولینا نے سیمی فائنل میں کامیابی کیلئے بیانات دیئے اور اس اعتبار سے دونوں کھلاڑی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 05/09/2019 - 12:35:28

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments